Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
73 - 105
پیارے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! کس طرح چغلی کی عادت فتنہ وفساد کا باعث بنی! مگرافسوس!آج کل چُغلی اِس قَدَر عام ہے کہ اکثر لوگوں کو شاید پتا تک نہیں چلتا کہ میں چُغلخوری کر رہا ہوں۔
چُغلی کسے کہتے ہیں؟
عُلَما فرماتے ہیں کہ لوگوں میں فساد کروانے کے لئے اُن کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا چغلی ہے ۔(1) شارح بخاری حضرت علامہ بدرالدین عینی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی لکھتے ہیں کہ جَمہور اسی تعریف کے قائل ہیں۔(2)
کیا ہم چُغلی سے بچتے ہیں؟
 افسوس!اکثرلوگوں کی گفتگو میں آج کل غیبت و چغلی کا سلسلہ بَہُت زیادہ پایا جاتا ہے۔ دوستوں کی بیٹھک ہو یا مذہبی اجتماع کے بعد جمگھٹ، شادی کی تقریب ہو یا تعزِیت کی نشست، کسی سے مُلاقات ہو یا فون پربات، چند منٹ بھی اگر کسی سے گفتگوکی صورت بنے اور دینی معلومات رکھنے والا کوئی حسّاس فرد اگر اُس گفتگو کی تفتیش کرے تو شاید اکثر مجالس میں دیگر گناہوں بھرے الفاظ کے ساتھ ساتھ وہ درجنوں چُغلیاں بھی ثابِت کردے۔ ہائے! ہائے!ہمارا کیا بنے گا! ایک حدیث

(1)   شرح مسلم للنووی، ۲/ ۱۱۲
(2)  عمدة القاری، ۱۵/ ۲۰۹