آپ کے میاں کو آپ سے کچھ محبت نہیں۔ اب ان کا ارادہ ہے کہ کوئی لونڈی خرید کر اسکے ساتھ عیش منائیں اور آپ کو بالکل چھوڑ دیں، اگر آپ کی خواہش ہوتو میں آپ کو ایسی ترکیب بتاؤں جس سے ان کا دل آپ کی طرف مائل ہوجائے اور آپ سے مَحبَّت کرنے لگیں۔بیوی نے پوچھا: وہ کیا ترکیب ہے؟ غلام نے کہا آج رات کو جب آپ کے میاں سوجائیں تو اُسترا لے کر گلے کے پاس سے ان کی داڑھی کے کچھ بال مونڈ لینا اور ان بالوں کو اپنے پاس رکھنا پھر میں ترکیب بتادوں گا ۔اس کے بعد غلام اپنے آقا کے پاس آیا اور کہنے لگا:حضور میں نے آج بی بی کو ایک غیر شخص کےساتھ اختلاط کرتے ہوئے دیکھا ہے اور وہ آپ کو قتل کر ڈالنے کی فکر میں ہے ۔ اگر آپ میرے قول کی تصدیق چاہتے ہیں تو آج رات کو آنکھیں بند کر کے لیٹے رہیں اور اپنے کو سوتا ہوا بنالیں۔غلام کی بات سے اس کے دل میں شک پید ا ہوگیا۔رات کو اس نے ویسا ہی کیا۔عورت سمجھی کہ سو رہا ہے استرا لے کر داڑھی کے بال مونڈنے کے لئے بڑھی شوہر کا خیال پختہ ہوگیا کہ واقعی وہ عورت اسے قتل کرنا چاہتی ہے فوراً اٹھ کھڑا ہوا اور استرا چھین کر عورت کو مار ڈالا۔ عورت کے عزیز و اقارب کو معلوم ہوا تو دوڑے آئے اور اس شخص کو قتل کردیا۔پھر دونوں کے عزیز و اقارب میں باہم لڑائی ہوئی اور سو کے قریب آدمی مارے گئے۔((1
((1 تذکرة الواعظین، فی مذمة النميمة، ص۳۵۹