(1) گندے خیالات سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔(1
چار گناہوں کی نشاندہی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی تقریباً ہر محاذ پر ہر قسم کے گناہوں کی روک تھام کے لیے نبرد آزما ہے مگر یہاں صرف چار ایسے گناہوں کی نشاندہی اور ہلاکت خیزی بیان کی جاتی ہے جو مُعاشَرے میں تیزی سے سرایت کر کے ہماری اُخْرَوِی و دُنْیاوی زِنْدَگی کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں:(۱)حَسَد (۲)چُغلی (۳)شَراب نوشی (۴)بے حَیائی
(1)حَسَد کی نُحُوسَت
حَسَد ایک ایسا خطرناك باطِنی مَرض ہے کہ دنیا کا سب سے پہلا قتل اسی ’’حَسَد‘‘ کی بنا پر ہوا،رُوئے زمین پر سب سے پہلا قاتِل قابیل اور سب سے پہلا مقتول ہابیل ہے ”قابیل و ہابیل“ یہ دونوں حضرت سَیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کے فرزند ہیں۔ ان دونوں کا واقعہ یہ ہے کہ حضرت حَوّا رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کے ہر حمل
(1 ہر عمل کے اول و آخر ایک بار درود شریف ضرور پڑھئے۔وِرد شروع کرنے سے قبل کسی سنّی عالم یا قاری صاحِب کو سناکردُرُست مَخْرَج کے ساتھ پڑھئے،نماز پنجگانہ کی باجماعت پابندی لازِم ہے ۔ مَدَنی مشورہ: پریشان حال اسلامی بھائی کو چاہئے کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے مدَ نی قافلے میں سفر کر کے وہاں دعامانگے اگر خود مجبور ہے مثلاً اسلامی بہن ہے تو کسی اور کو سفر پر بھجوائے ۔