آواز سنتا ہے اور قبر سے پہلے کوئی اس کے ساتھ ہم کلام نہیں ہوتا ، قبر کہتی ہے: اے ابنِ آدم! کیا تو نے میرے حالات نہ سنے تھے؟ کیا میری تنگی، بد بو، ہولناکی اور کیڑوں سے تجھے نہیں ڈرایا گیا تھا؟ اگر ایسا تھاتو پھر تو نے کیا تیّاری کی؟(1
کب گناہوں سے کَنارا میں کروں گا یاربّ!
نیک کب اے مِرے اللہ ! بنوں گا یا ربّ !
کب گناہوں کے مَرض سے میں شفا پاؤں گا
کب میں بیمار مدینے کا بنوں گا یاربّ! (2
گناہوں کے گیاره علاج
(1) یَاعَفُوُّ: کثرت کے ساتھ پڑھتے رہنے سے دل میں گناہوں سے نفرت پیدا ہو جاتی ہے۔
(2) یَامُمِیْتُ: شہوت بہت تنگ کر تی ہو تو رات کو پڑھتے پڑھتے سویا کریں۔
(3) یَاحَمِیْدُ:وسوسوں اور بری عاد توں سے نجات پانے کے لئے رات کے وقت اندھیرے میں بالکل تنہا بیٹھ کر93بار پڑھیں(کم از کم 45دن تک)۔
(4) یَامُحْصِی: سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر سات بار پڑھ لیا کریںاِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ عبادت میں دل لگے گا۔
(1شرْح الصّدوْر،باب مخاطبة القبر للميت، ص ۱۱۴
(2 وسائلِ بخشش، ص ۹۰