Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
55 - 105
نے عرض کی:یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! کیا لَا اِلٰهَ اِلَّا الله کہنا نیکیوں میں سے ہے؟فرمایا:یہ تو افضل ترین نیکی ہے۔((1
گناہوں سے بچنے کا ایک اور نسخہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر آپ اپنی اصلاح چاہتے ہیں تو جب گناہ کرنے کو جی چاہے موت کے تصور میں گم ہو جانے کی عادت ڈال لیجئے یعنی اس تصور میں کھو جائیے کہ یقینی موت آج بھی آسکتی ہے اورمرنے کے بعدمجھے گھپ اندھیری اور مختصر سی قبر میں اتار کر بند کر دیا جائے گا، میں اگر چہ بظاہر ہل بھی نہیں سکوں گا مگر سب کچھ سمجھ میں آرہا ہو گا! ہائے!اس وقت مجھ پر کیا گزر رہی ہو گی!میرے بچّوں اورجگری دوستوں کو یہ معلوم ہونے کے با وجود کہ مجھے سب کچھ نظر آ رہا ہے پھر بھی اکیلا چھوڑ کر سارے ہی مجھے پیٹھ دیکر چل پڑیں گے، ہائے !ہائے! میری نافرمانیاں!اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ ناراض ہوگیا تو میرا کیا بنے گا! حضرت علّامہ جلا ل الدین سیوطی شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْکافی شرحُ الصّدور میں نقْل کرتے ہیں:حضرت سَیِّدُنا عبدﷲ بن عبید رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ سرورِ دو عالم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:جب مُردے کے ساتھ آنے والے لوٹ کر چلتے ہیں تو مُردہ بیٹھ کر ان کے قدموں کی 

((1   مسند احمد، ۸/ ۱۱۳، حدیث:۲۱۵۴۳