جڑیں لو۔پھر(2)اُس میں توبہ کا ہَلیلَہ(یعنی ہڑنامی دیسی دوا) ملا لو۔ پھر (3) اُسے رِضائے الٰہی کی کَھرل(کَھ۔رَل۔یعنی دوا کُوٹنے کی پتّھر کی کُونڈی)میں ڈالو اور(4) قَناعت کے دَستے سے خوب اچّھی طرح پیس لو۔پھر(5)اُسے تقویٰ وپرہیز گاری کی ہانڈی میں ڈال دواور(6)ساتھ ہی اُس میں حَیا کا پانی بھی ملا لو۔پھر(7)اُسے مَحَبَّتِ الٰہی کی آگ سے جوش دو (8)اِس کے بعد اُسے شکر کے پیالے میں ڈال لو اور (9) اُمّید و رَجا کے پنکھے سے ہَوا دواورپھر(10)حمد وثَنا کے چمچے سے پی جاؤ۔اگر تم نے یہ سب کچھ کر لیا تو یہ نسخہ تمہیں دنیا و آخِرت کی ہر بیماری و مصیبت میں نفع پہنچائے گا۔(1)
گناہ مِٹانے کا نسخہ
جب بھی گناہ سر زد ہو جائے تو کوئی نیکی کر لینی چاہئے مَثَلاً کلمہ طیّبہ یادُرُود شریف وغیرہ پڑھ لیجئے۔چُنانچِہ حضرتِ سَیِّدُنا ابو ذَر غِفاری رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بارگاہِ نبوی میں عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم! مجھے وصیت فرمائیے۔ سلطانِ دوجہان، مدینے کے سلطان صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:جب تجھ سے کوئی بُرا عمل سر زد ہو جائے تو اس کے بعد کوئی نیک کام کرلینا،یہ نیکی اس بُرائی کو مٹا دے گی۔ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض
(1) المنَبّهات، ص۱۱۰