Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
46 - 105
مبلغین کیلئے مدنی پھول
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین مسلمانوں کے گناہوں کے سَبَب ہونے والے ہولناک عذاب کے مُتَعَلّق غور کر کے ان پر رحم کرتے،ان کیلئے غمگین ہوتے اور ان کی اِصلاح کیلئے کڑھتے تھے۔ ہمیں بھی مسلمانوں کی ہمدردی اور غمگساری کرنی چاہئے ،ان کی اصلاح کیلئے ہر دم کوشاں رہناچاہئے اوراس میں حوصلہ بڑا رکھنا اور حکمت عملی سے کام لینا چاہئے۔ اس ضمن میں ہمیں ڈاکٹر کے طریقِ کار سے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے جیسا کہ کڑوی دوا اور انجکشن وغیرہ کے سَبَب مریض اگر ڈاکٹر سے کتراتا بھی ہے تب بھی ڈاکٹر اس سے نفرت نہیں بلکہ پیار ہی سے پیش آتا ہے۔ اسی طرح گناہوں کا مریض چاہے ہمارامذاق اڑائے،خواہ ہم پر پھبتیاں کسے ہمیں بھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے، اگر ہم پیہم سعی کرتے رہیں گے اور میدانِ عمل سے بھاگنے والوں کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفرکے عادی بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ گناہوں کے مریض ضَرور شفایاب ہوتے چلے جائیں گے۔ مگر اس مَدَنی مقصد کے پیشِ نظر ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔“ ہمیشہ یاد رکھئے کہ دوسروں کی اصلاح میں مگن ہو کر اپنی اصلاح سے کبھی غافل نہ ہوں۔ چنانچہ جب حضرت سَیِّدُنا ربیع