نکل جانے سے چہرے کا بے رونق ہو جانا(۱۴)شرم و غیرت کا جاتا رہنا۔(۱۵)ہر طرف سے ذلتوں، رسوائیوں اور ناکامیوں کا ہجوم ہو جانا(۱۶)مرتے وقت منہ سے کلمہ نہ نکلنا وغیرہ وغیرہ گناہوں کی نحوست سے بڑے بڑے دنیاوی نقصان ہوا کرتے ہیں۔(1)
حقیقت میں کامیاب کون؟
افسوس صد کروڑ افسوس!آج کثیر مسلمان جھوٹ، غیبت،تُہمت، خِیانت، زِنا، شراب، جُوا، فلمیں ڈِرامے دیکھنے اورگانے باجے وغیرہ سننے کے گناہ بے باکانہ کئے جا رہے ہیں،اکثر مسلمان عورَتوں نے مَردوں کے شانہ بہ شانہ چلنے کی ناپاک دُھن میں حَیا کی چادر اُتار پھینکی ہے اور اب دیدہ زیب ساڑھیوں، نیم عُریا ں غَراروں اور مَردانہ وَضْع کے لباسوں وغیرہ کے سا تھ شادی ہالوں، ہوٹلوں،تفریح گاہوں اور سینما گھروں میں اپنی آخِرت برباد کرنے میں مشغول ہیں۔ خدا کی قسم! موجودہ رَوِش میں نہ ترقّی ہے نہ کامیابی ۔ ترقّی اور کامیابی صِرف وصِرف اللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی فرمانبرداری کرتے ہوئے اِس مختصر ترین زندَگی کو سنّتوں کے مطابِق گزار کر ایمان سلامت لئے قَبْر میں جانے اور جہنّم کے ہو لناک عذاب سے بچ کر جنّتُ الْفِردوس پانے میں ہے ۔ چنانچِہ پارہ 4 سورۂ اٰلِ عمران کی
(1) جنتی زیور، ص۱۴۳