Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
41 - 105
 تمہارے پاس موجود ہیں لیکن ان کی بھیانک شکلیں تمہیں قبر میں نظر آئیں گی۔ ان درندوں کو اپنی موت سے پہلے ہی مار ڈالو یعنی گناہ چھوڑ دو، اگر نہیں چھوڑتے تو اچھّی طرح جان لوکہ وہ گناہوں کے درندے اس وقت بھی تمہارے دل کو کاٹ اور نو چ رہے ہیں اگرچہ تمہیں فی الحال تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔(1)
گناہوں کے دنیاوی نقصان
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گناہوں سے آخرت کا نقصان اور عذابِ جہنّم کی سزاؤں اور قَبر میں قسم قسم کے عذابوں میں مبتلا ہونا تو ہر شخص جانتا ہے مگر یاد رکھئے! گناہوں کی نحوست سے آدمی کو دنیا میں بھی طرح طرح کے نقصان پہنچتے رہتے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں: (۱)روزی کم ہو جانا(۲)بلاؤں کا ہجوم (۳)عمر گھٹ جانا(۴)دل میں اور بعض مرتبہ تمام بدن میں اچانک کمزوری پیدا ہو کر صحت خراب ہو جانا (۵)عبادتوں سے محروم ہو جانا (۶)عقل میں فتور پیدا ہو جانا (۷)لوگوں کی نظروں میں ذلیل و خوار ہو جانا (۸)کھیتوں اور باغوں کی پیداوار میں کمی ہو جانا (۹)نعمتوں کا چھن جانا(۱۰)ہر وقت دل کا پریشان رہنا (۱۱)اچانک لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہو جانا(۱۲) اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، نبیوں اور نیک بندوں کی لعنتوں میں گرفتار ہو جانا (۱۳)چہرے سے ایمان کا نور

(1)  احیاءُ العلوم، کتاب الخوف والرجاء، بیان احوال الصحابة والتابعين.. الخ، ۴/ ۲۳۳ ملخّصاً