Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
40 - 105
نے سببِ گریہ دریافت کیا تو فرمایا: مجھے بُرے خاتمے کاخوف رُلا رہا ہے۔ آہ! میں نے ایک شیخ سے 40 سال عِلم حاصِل کیا۔ اُس نے 60 سال تک مسجِدُالحرام میں عبادت کی مگر اس کا خاتِمہ کُفر پر ہوا۔ سَیِّدُنا شیبان راعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نے کہا:اے سُفیان!وہ اس کے گناہوں کی شامت تھی آپ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی ہرگز مت کرنا۔(1)
گناہوں کی خوفناک شکلیں
حُجَّةُ الْاسلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی فرماتے ہیں:اگر تم نورِ بصیرت سے اپنے باطن کو دیکھو تو وہ طرح طرح کے درندوں کے گھیرے میں ہے،مثلاً غصّہ ، شہوت ، کینہ، حسد، تکبّر، خود پسندی اور ریاکاری وغیرہ۔ اگرتم (گناہوں کے نظر نہ آنے والے)ان درندوں سے لمحہ بھر کے لئے بھی غافل ہو (کر گناہ کرتے ہو) تو یہ درندے تمہیں کاٹتے اور نوچتے ہیں اگر چہ فی الحال (تمہیں اس کی تکلیف محسوس نہیں ہوتی اور)وہ تمہیں نظر (بھی) نہیں آ رہے مگر مرنے کے بعد قبر میں پردہ اٹھ جائے گا اور تم ان درندوں کو دیکھ لو گے۔ہاں ہاں!تم اپنی آنکھوں سے دیکھو گے کہ گناہوں نے بچھوؤں اور سانپوں وغیرہ کی شکلوں میں قبر میں تمہیں گھیر رکھا ہے۔ یقین مانو!یہ بری خصلتیں درحقیقت خوفناک درندے ہی ہیں جو اس وقت بھی 

 (1) سبع سنابل، ص۳۴