جھوٹی خواہشات کی تکمیل کی حرص رکھوگے؟ تم مہلت سے دھوکا کھاتے ہو اور موت کے حملے کویاد نہیں کرتے ہو ،جسے تم نے جنا ہے (یعنی اولاد)وہ مٹی کے لئے ہے او رجوکچھ تعمیر کیاہے (یعنی مکان وغیرہ) وہ ویران ہونے کے لئے ہے اور جو کچھ تم نے جمع کیا ہے (یعنی مال ودولت) وہ ختم ہونے کے لئے ہے اور تمہارے عمل قیامت کے دن کے لئے ایک اعمال نامے میں محفوظ ہیں ۔
وَلَوْ اَنَّا اِذَا مُتْنَا تُرِکْنَا لَــکَانَ الْمَوْتُ رَاحَةَ کُلِّ حَیّ
وَلٰـکِنَّا اِذَا مُتْنَا بُعِثْنَا وَنُسْئَلُ بَعْدَھَا عَنْ کُلِّ شَیْـئ
ترجمہ:(۱) اگر ہم مرنے کے بعد(یونہی)چھوڑ دئیے جائیں تو پھرموت ہرزندہ کیلئے راحت بن جائے۔ (۲) مگر جب ہم مریں گے تودوبارہ اٹھائے جائيں گے اور اسکے بعد ہرشے کے بارے میں ہم سے پوچھا جائے گا۔(1)
گناہوں کے دس نقصان
امیر المومنین حضرت سَیِّدُنا عمر بن خطاب رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ تم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اس فرمان سے ہرگز دھوکے میں نہ پڑنا:
مَنۡ جَآءَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشْرُ اَمْثَالِہَا ۚ وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّیِّئَۃِ ترجمۂ کنزالایمان: جو ایک نیکی لائے تو اس کے لئے اس جیسی دس ہیں اور جو
(1) بحر الدموع، الفصل الثانی عواقب المعصية، ص ۳۰