نہیں کرسکتا، لہٰذا ہردم گناہوں سے بچنے کی کوشِش اور جنّتُ الفِردوس میں بے حساب داخِلے کی فکر کرنی چاہئے۔
گناہوں کاسبب بننے والی چار صفات
پیارے اسلامی بھائیو!انسان کی اچھی اور بری خصلتیں اگرچہ بَہُت ہیں مگر ہم یہاں صِرف گناہوں کا تذکرہ کریں گے، لہٰذا گناہوں کے اعتبار سے انسانی اوصاف کا مُطالَعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ چار صفات (صفاتِ بہیمیہ، صفاتِ سبعیہ، صفاتِ شیطانیہ اور صفاتِ ربوبیت)گناہوں کی اصل اور ان کا سرچشمہ ہیں۔ انہی سے گناہ پیدا ہو کر اعضاء کا رخ کرتے ہیں۔ بعض گناہ دل کا رخ کرتے ہیں جیسے کفر اور بدعت و نفاق وغیرہ اور بعض آنکھ ، کان، زبان، پیٹ، شرم گاہ، ہاتھ، پاؤں میں سرایت کر جاتے ہیں اور بعض تو پورے جسم پر غالب آجاتے ہیں۔ (1)
گناہوں کی اقسام
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اور بندوں کے حُقوق کو سامنے رکھتے ہوئے جب مذکورہ بُری صِفات کے اعتبار سے گناہوں کا جائزہ لیں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان صِفات کی وجہ سے پیدا ہونے والے گناہ بنیادی طور
(1) مختصر منهاج القاصدین، کتاب التوبة،فصل فی بیان اقسام الذنوب، ص ۲۵۶