سے روکا جاتا تو (انجام کی پروا کئےبغیر ) اسے کر گزرتے یہاں تک کہ وہ اپنے دین سے اس طرح نکل گئے جیسے آدمی اپنی قمیص سے نکل جاتا ہے۔(1)
دعوتِ اسلامی اور گناہوں کے خلاف جنگ
معلوم ہوا!گناہوں کےسبب ایمان برباد ہوسکتا ہےاور یقیناً ایک مسلمان کے لئے ایمان کے چھن جانے سےبڑی کوئی بربادی ہو ہی نہیں سکتی، لہٰذا فوراً گناہوں سے توبہ کر کے قرآن وسنت کے احکامات پر عمل کو اپنا معمول بنالیجئے۔ اپنے آپ کو اور اپنے دوست احباب و دیگر رشتہ داروں کو گناہوں سے بچانے کے لیے تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول کو اپنا لیجئے۔ کیونکہ پندرھویں صدی کی عظیم علمی و رُوحانی شخصیت، شیخِ طریقت، امِیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیرِ سرپرستی دعوتِ اسلامی نے گناہوں کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔دعوتِ اسلامی زندگی کے ہر موڑ پر عاشقانِ رسول کو اللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نافرمانی سے بچنے کا درس دے رہی ہے اور یہ بات ہر مسلمان تک پہنچانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کر رہی ہے کہ ایک لمحے کا کروڑواں حصّہ بھی جہنّم کا عذاب کوئی برداشت
(1) الزواجر عن اقتراف الکبائر، مقدمة فی تعریف الکبیرة، خاتمة فی التحذیر۔۔الخ، ۱ /۲۶