جب دن خوب روشن ہوگیا تووہ آوازسنائی دینا بند ہو گئی۔پھر جب ایک شخص میرے قریب سے گزرا تو میں نے اس سے پوچھا :یہ کس کی قبر ہے؟ تو اس نے بتایا :یہ فلاں کی قبر ہے۔ میں نے اس شخص کو بچپن میں دیکھا تھا، یہ کثرت سے مسجد آتا جاتا، نمازوں کو اپنے اوقات میں ادا کرتا اور بے جا گفتگو سے پرہیز کیا کرتا تھا، میں نے چونکہ اسے دیکھا ہوا تھا، لہٰذا اسے پہچان گیا، لیکن اس شخص کی اس موجودہ حالت نے مجھ پر بَہُت گہرا اثر ڈالا اور مجھے معلوم ہوگیاکہ اس نے زِنْدَگی میں اعمالِ صالحہ کو مَحْض اپنا ظاہِری لبادہ بنا رکھا تھا، اس کے بعد میں نے اس کے اَحوال کی حقیقت جاننے والوں سے اس کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو لوگوں نے مجھے بتایا :وہ سُود کھایا کرتا تھااور ایک تاجِر تھا، جب بوڑھا ہوا اور اس کے پاس مال کم رہ گیا تو اس کا ظالِم اور خبیث نفس اپنی باقی زِنْدَگی میں اس جَمْع شُدہ پُونجی سے گزارا کرنے پر راضی نہ ہوا اور شیطان نے اس کے دل میں سُود کی مَحبَّت کو آراستہ کیا تا کہ اس کے مال میں کمی نہ ہو اوریہی وجہ ہے کہ وہ رَمَضان بلکہ شبِ قدر میں بھی اس دردناک عذاب سے دوچارہے ۔(1)
گناہ خلوت میں ہو یا جلوت میں گناہ ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا گناہ خَلْوَت میں ہو یا جَلْوَت میں
(1) جہنم میں لے جانے والے اعمال، ۱/ ۶۹ تا ۷۰