عذاب دل کی سختی ہے جس سے تَعلیمِ نبی اثر نہ کرے۔ اِس (آیتِ مباکہ) سے معلوم ہوا کہ گناہ ومَعاصی کے باوُجُود دنیاوی راحتیں ملنا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا غضب اور عذاب ہے کہ اس سے انسان اور زیادہ غافِل ہو کر گناہ پر دِلیرہو جاتا ہے ۔ بلکہ کبھی خیال کرتا ہے کہ گناہ اچھی چیز ہے ورنہ مجھے یہ نعمتیں نہ ملتیں یہ کُفْر ہے ۔ (یعنی گناہ کو گناہ تسلیم کرنا فرض ہے اِس کو جان بوجھ کر اچھا کہنا یا اچھا سمجھنا کفر ہے)یہ بھی معلوم ہوا کہ نیک کار (یعنی نیک بندوں )پر تکالیف آنا رَحْمتِ الٰہی کا ذَرِیْعہ ہے کہ اس سے اس صالِح(یعنی نیک بندے)کے دَرَجات بُلند ہوتے ہیں۔(1)
چار عِبْرَت ناک واقعات
شیخ الاسلام، شہابُ الدین امام احمد بن حجر ہیتمی مکی شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْکافی (متوفی ۹۷۴ھـ) نے گناہوں کی حقیقت کے مُتَعَلّق”اَلزَّوَاجِر عَنِ اقْتِرَافِ الْكَبَائِر نامی ایک کتاب لکھی ہے، جس كا ترجمہ بنام جہنم میں لے جانے والے اعمال اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ گناہوں کے مُتَعَلّق مزید جاننے کے لیے دو جلدوں پر مشتمل اس کتاب کا مطالعہ ضَرور کیجئے۔ عِبْرَت کے لیے اس کتاب کی جلد اول (کے صفحہ 69 تا 70)سے گناہوں کی وجہ سے ہونے والے عذاب پر مشتمل چار عِبْرَت ناک واقعات پیشِ خدمت ہیں:
(1) نورُ العرفان، پ۹، الانعام، تحت الآية:۴۴، ص ۲۱۰