(3) لَا اَحَدَ اَغْيَرُ مِنَ اللّٰهِ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے زیادہ غیرت والا کوئی نہیں، وَلِذٰلِكَ حَرَّمَ الْـفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ۔اسی لئے اس نے ظاہری و باطنی فواحش کو حرام کردیا ہے۔(1)
(4) حضرت سَیِّدُنا اَنَس بن مالک رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی والدہ حضرت سَیِّدَتُنا اُمّ سُلَیم رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا نے عرض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم!مجھے کچھ وصیت فرمائیے۔ تو آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:اُهْجُرِی الْمَعَاصِیَ فَاِنَّهَا اَفْضَلُ الْهِجْرَةِ۔گناہوں سے ہجرت کر لو (یعنی انہیں چھوڑ دو) کیونکہ یہ سب سے افضل ہجرت ہے، وَحَافِظِی عَلَى الْـفَرَائِضِ فَاِنَّهَا اَفْضَلُ الْجِهَادِ۔ فرائض کی پابندی کرتی رہو کیونکہ یہ سب سے افضل جہاد ہے، وَاَكْثِرِی مِنْ ذِكْرِ اللّٰهِ فَاِنَّكِ لَا تَاْتِی اللّٰهَ بِشَیْءٍ اَحَبَّ اِلَيۡهِ مِنْ كَثْرَةِ ذِكْرِهٖ۔اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ کا کثرت سے ذکر کرتی رہو کیونکہ تم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں کثرتِ ذکر سے زیادہ پسندیدہ کوئی شے لے کر حاضِر نہیں ہوگی۔(2)
(5) حضرت سَیِّدُنا ابو ذر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی:
(1) مسلم، کتاب التوبة، باب غیرة الله تعالٰی۔۔ الخ، ص۱۴۷۶، حدیث: -۳۴ (۲۷۶۰)
(2) المعجم الکبیر، ۲۵/ ۱۲۹، حدیث:۳۱۳