Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
15 - 105
مَصِیۡرًا﴿۱۱۵﴾٪ (پ ۵،النسآء :۱۱۵)               اسے دوزخ میں داخل کریں گے اور کیا ہی بر ی جگہ پلٹنے کی۔
(5) مَنۡ یَّعْمَلْ سُوۡٓءًا یُّجْزَ بِہٖ ۙ وَلَا یَجِدْ لَہٗ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ وَلِیًّا وَّلَا نَصِیۡرًا ﴿۱۲۳﴾  ( پ ۵،النسآء :۱۲۳)
ترجمۂ کنزالایمان:جو برائی کرے گا اس کا بدلہ پائے گا اور اللہکے سوا نہ کوئی اپنا حمایتی پائے گا نہ مدد گار۔
گناہوں سے بچنے کے مُتَعَلّق6فرامینِ مصطفےٰ
(1)	اِنَّ اللّٰهَ فَرَضَ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوْهَا۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے کچھ فرائض مقرر کئے ہیں انہیں ضائع نہ کرو، وَحَرَّمَ حُرُمَاتٍ فَلَا تَنْتَهِكُوْهَا۔ کچھ چیزیں حرام کی ہیں انہیں ہلکا نہ جانو،وَحَدَّ حُدُوْدًا فَلَا تَعْتَدُوْهَا۔ اور کچھ حدیں قائم کی ہیں ان سے آگے نہ بڑھو، وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَآءَ مِنۡ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلَا تَبْحَثُوْا عَنْهَا۔ اور اس نے (تم پر رحمت فرماتے ہوئے) دانستہ کچھ چیزوں سے سکوت فرمایاہے ان کی جستجونہ کرو۔(1)
(2)	اللہ عَزَّ وَجَلَّ غیور ہے اور مومن بھی غیرت مند ہے جبکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی غیرت اس بات پر ہے کہ بندۂ مؤمن اس کے حرام کردہ عمل ميں پڑے۔(2)

(1) دارقطنی، کتاب الرضاع، ۴/ ۲۱۷، حدیث:۴۳۵۰
(2) مسلم، کتاب التوبة، باب غیرة الله تعالٰی۔۔ الخ، ص۱۴۷۶، حدیث:۲۷۶۱