گناہوں کے عذاب سے مُتَعَلّق 5 آیاتِ مقدسہ
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے بندوں کو اپنی ربوبیت کے اسرار سکھا کر اپنی نافرمانی سے ڈرایا ہے۔ چنانچہ اس سلسلے میں پانچ فرامینِ باری تعالیٰ پیشِ خدمت ہیں:
(1) فَلَمَّاۤ اٰسَفُوۡنَا انۡتَقَمْنَا مِنْہُمْ ترجمۂ کنزالایمان:پھرجب انہوں نے وہ کیا جس پر ہمارا غضب ان پر آیا۔
(پ ۲۵،الزخرف:۵۵)
(2) فَلَمَّا عَتَوْا عَنۡ مَّا نُہُوۡا عَنْہُ قُلْنَا لَہُمْ کُوۡنُوۡا قِرَدَۃً خٰسِئِیۡنَ ﴿۱۶۶﴾
ترجمۂ کنزالایمان:پھرجب انہوں نے ممانعت کے حکم سے سرکشی کی ہم نے ان سے فرمایا ہوجاؤ بندر دُتکارے (دھتکارے) ہوئے۔
(3 وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللہُ النَّاسَ بِمَا کَسَبُوۡا مَا تَرَکَ عَلٰی ظَہۡرِہَا مِنۡ دَآبَّۃٍ (پ ۲۲،فاطر :۴۵)
ترجمۂ کنزالایمان:اور اگر اللہ لوگوں کو اُن کے کئے پر پکڑتا تو زمین کی پیٹھ پرکوئی چلنے والا نہ چھوڑتا۔
(4) وَمَنۡ یُّشَاقِقِ الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْہُدٰی وَیَتَّبِعْ غَیۡرَ سَبِیۡلِ الْمُؤْمِنِیۡنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ ؕ وَسَآءَتْ
ترجمۂ کنزالایمان:اور جو رسول کا خلاف کرے بعد اسکے کہ حق راستہ اس پر کھل چکا اور مسلمانوں کی راہ سے جدا راہ چلے ہم اسے اس کے حال پر چھوڑدیں گے اور