کہ کس طرح گناہوں کی کثرت ہلاکت کے گہرے غار میں پھینک دیتی ہے۔ خدانخواستہ اگر آپ گناہوں کے گِرداب (بھنور)میں پھنسے ہوئے ہیں تو آئیےاور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یہ مَدَنی ماحول آپ کوگناہوں کی دَلْدَل سے نکال کر نیکیوں کی پاک سرزمین پر لاکھڑا کرے گا،گناہوں سے نفرت، نیکیوں سے مَحبَّت اور ایمان کی حِفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن ملے گا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ و مہکے مہکے مدنی ماحول کے مُعاشَرے پر پڑنے والے اثرات ایک کھلی کتاب کی طرح ہیں، ہر آنکھ یہ دیکھ سکتی ہے کہ کس طرح باب المدینہ (کراچی) کے ایک علاقے سے نکلنے والی یہ تحریک دنیا پر چھاتی جا رہی ہے اور تادمِ تحریر اس کا مَدَنی پیغام کم و بیش 187 ممالک تک جا پَہُنْچا ہے، اس تحریک نے کئی گھروں میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا ہے، نوجوانوں کے سر عماموں کے تاج اور جسم سنتوں بھرے لباس سے سجا دیئے ہیں،اسلامی بہنوں کو مدنی برقعے پہنادیئے ہیں،اس دورِ پُرفِتَن میں جب ہرایک دماغ پرفرنگی فیشن کا خُمار (نشہ)چھایا ہواہے، دعوتِ اسلامی نے آقائے دوعالَم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مَحبَّت کے وہ جام پلائے کہ جدید تہذیب کے نشے کا سب خُمار اتارکر رکھ دیااور ہر ایک گویا زبانِ حال سے پکار اٹھا:
میں مصطفےٰ کے جامِ مَحبَّت کا مَسْت ہوں
یہ وہ نشہ نہیں جسے تُرشی اتار دے