بے حیائی کے خلاف دعوتِ اسلامی کی جنگ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے بے حَیائی و بے پردگی کے خلاف بھی اعلانِ جنگ کر رکھا ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی والے بن جائیے تاکہ تمام عاشقانِ رسول مل کر بے حیائی کے منہ زور شیطانی سیلاب کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور ایک صحیح اسلامی مُعاشَرہ مَعْرضِ وُجود میں آئے۔ چنانچہ بے حیائی کے خلاف دعوتِ اسلامی کی جاری جنگ کا حصّہ بننے اور اپنی اصلاح کے لیے شیخِ طریقت، اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مَدَنی انعامات پر خود بھی عمل کیجئے اوراپنے گھر والوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ نیز سنتوں کی تربیت کے لیے ہر ماہ عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر بھی کرتے رہئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی برکت سے پابندِ سنت بننے، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لیے کڑھنے کا ذہن بنے گا۔ ہر اسلامی بھائی اپنا یہ ذہن بنائے کہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
دعوتِ اسلامی کی برکات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے گناہوں کی نحوستوں کو ملاحظہ فرمایا