Brailvi Books

گُونگا مبلغ
9 - 49
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اس حکایت سے گونگے بہروں میں مَدَنی کام کی ضرورت اور اشاروں کی زبان کی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ملکی سطح پر گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں مَدَنی کام
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی تربیت اور مجلس خُصُوصی اسلامی بھائی کی کاوشوں کے نتیجے میں آج پاکستان کے کئی شہروں میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں خُصوصی اسلامی بھائیوں کے حلقے لگتے ہیں۔ بڑی راتوں میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات اور رمضان المبارَک کے اجتماعی اعتکاف میں بھی ان کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔ جن میں باقاعدہ اشاروں کی زبان میں نعت، بیان، ذکر اوردعا کی ترکیب بھی ہوتی ہے۔ اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کیلئے مُبَلِّغِین کو اشاروں کی زبان کا کورس کروانے کیلئے 30دن کے تربیتی کورس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے اورَ گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کے مَدَنی قافلے بھی سفر کرتے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter