تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں اشاروں کی زبان سکھانے کیلئے12شعبان المعظم ۱۴۲۵ھ بمطابق28جولائی2004ء کو عُمومی اسلامی بھائیوں کیلئے30 روزہ تربیتی کورس برائے اشاروں کی زبان کا آغازہوا تاکہقوتِ گویائی و سماعت سے مَحروم افراد سے رابطہ کرکے انہیں نیکی کی دعوت دی جائے اوران کی مَدَنی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری دینی مسائل بھی سکھائے جائیں۔ اللہ و رَسول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے فضل و کرم اور امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی نگاہِ فیض کی بَرَکت سے30 دن کے قلیل عرصے میں ہونے والا یہ تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوا ۔اشاروں کی زبان کے اس کورس کی بَرَکت سے خُصوصی (یعنی گونگے بہرے)اسلامی بھائیوں میں ہونے والا مَدَنی کام دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کے کئی شہروں بلکہ بیرونِ ملک تک جا پہنچا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ستمبر2007ء تک اشاروں کی زبان کے'' 12 مَدَنی کورس ''ہوچکے ہیں۔ اشاروں کی زبان کے تربیت یافتہ سینکڑوں اسلامی بھائی پاکستان بھر میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں