Brailvi Books

گُونگا مبلغ
47 - 49
    اسی گونگے بہرے مَدَنی منّے کے والد صاحب سے ایک بار کسی نے پوچھا:''آپ پريشان توہوتے ہونگے کہ ميرا بیٹا گونگا بہرہ ہے۔'' تو انہوں نے جواب ديا :''بالکل نہيں بلکہ ميں تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کا  شکر ادا کرتا ہوں کہ وہ جو کرتا ہے بہتر ہی کرتا ہے ، میرے بیٹے کے گونگے بہرے ہونے کے سبب ہی اسے اور مجھے مدنی ماحول نصیب ہوا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلّ َيہ پانچوں وقت نماز پڑھتا،قرآن مجيد پر ہاتھ پھيرتا اور اسے چومتا ہے۔والدين کی عزت کرتا ہے اور مدنی انعامات پر عمل کرتا ہے۔اور سارے گھر والے اس کی بَرَکت سے نمازی بن گئے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (17) نو جوان کی زند گی ميں مَدَ نی انقلاب
    باب المدينہ کراچی کے علاقے لياقت آبادکی ایک مسجد کے امام صاحب کے بيان کا خلاصہ ہے کہ چند دنوں سے جب بھی ميں مسجد ميں داخل ہوتا تو ايک نوجوان کو پہلی صف میں موجود پاتا ،جو اذان سے پہلے ہی آکر بیٹھ جاتااور ذکر و اذکار ميں مشغول رہتا۔ميں اس سے بے حد مُتاثر ہوا کہ آج کے پُرفتن دور اور بھرپور جوانی ميں عبادت کا ایسا جذبہ!!۔۔۔۔۔۔ اس نوجوان کا يہ بھی معمول تھا کہ بہت دیر تک دعائيں مانگتا۔ميں نے ايک دن اس نوجوان سے ملاقات کی تو معلوم ہوا کہ وہ قوّتِ گویائی او رسماعت سے محروم ہے ۔مزید معلومات کیں توپتا چلا کہ يہ گونگے
Flag Counter