Brailvi Books

گُونگا مبلغ
48 - 49
بہرے اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو چکے ہيں اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع ميں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلوں ميں بھی سفر فرماتے ہيں۔اب تک یہ30دن کے مدنی قافلوں ميں دومرتبہ سفر کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہيں۔

     اس علاقے کے اسلامی بھائیوں کا کہناہے کہ الْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ان گونگے بہرے اسلامی بھائی کو مدنی قافلوں ميں سفر کی برکت سے ایسا خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ حاصل ہوا ہے کہ يہ اکثر تنہائی ميں بيٹھ کر دعائيں مانگتے اور خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے روتے دکھائی دیتے ہيں۔

    جبکہ گونگے بہرے اسلامی بھائی کے والد صاحب کا بيان کچھ یوں ہے کہ ميرا بیٹا پابندی کے ساتھ نماز ادا کرتا ہے ،اس کے علاوہ دیگر مدنی انعامات پربھی عمل کرتا ہے۔ امير اہلسنّت دامت بر کاتہم العاليہ نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے لئے ایک مَدَنی انعام یہ بھی عطا فرمایا ہے کہ'' کيا آج آپ نے قرآن پاک(کنز الايمان) ميں کم از کم ايک رکوع کی زيارت فرمائی؟''چنانچہ میرا بیٹا روزانہ قرآن مجيد کی زيارت کرتا ہے اور اسے چومتا بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کا ميرے اوپر بہت بڑا احسان ہے جس نے میرے بیٹے کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter