باب المدینہ (کراچی)میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے حلقے ميں مدنی مرکز کے تربیت يافتہ مبلغ نے اشاروں کی زبان ( Sign Language)ميں بيان کيا جس ميں انہوں نے يہ بات بتائی کہ جو کوئی کثرت کے ساتھ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرتا ہے اور نوافل پڑھتا ہے اللہ عَزَّوَجَل اسے پسند فرماتا ہے۔اسی حلقے ميں اپنے والد کے ہمراہ آئے ہوئے ايک گونگے بہرے مَدَنی منّے بھی موجود تھے۔بيان کے بعد وقفہ آرام تھا چنانچہ حلقے میں شریک اسلامی بھائی سوگئے ۔ رات تقریباً 2:00 بجے خصوصی اسلامی بھائیوں کے ایک ذمہ دارکی آنکھ کھلی توديکھا کہ سب سو رہے ہيں مگر وہ مدنی مُنّا مسجد کے کونے ميں نوافل ادا کر رہا ہے۔ان اسلامی بھائی نے اس سے اشاروں کی زبان میں کہا :''آپ سو جائيے، رات کافی ہو چکی ہے۔ ''اس گونگے بہرے مَدَنی مُنے نے اشاروں میں ہی جواب دیا کہ رات بيان ميں بتایا گیا تھا کہ جو کوئی نوافل کی کثرت کرتا ہے اللہ عَزَّوَجَل اسے پسند فرماتا ہے۔چنانچہ میں بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرنااور اس کا محبوب بندہ بننا چاہتا ہوں ، لہٰذا آپ مجھے نوافل پڑھنے ديں۔جب اسلامی بھائی نے دوبارہ اسے آرام کرنے کے لئے کہا تو مدنی منے نے اشارے میں کہا:'' ابھی 16نوافل ہوئے ہيں جب 22ہوجائيں گے تو سو جاؤں گا۔''