Brailvi Books

گُونگا مبلغ
43 - 49
Deafپر مشتمل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے Deafکپتان بھی موجود تھے۔تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی اَہَم منفرد مجلس بنام ''خصوصی اسلامی بھائی''کے چند اراکین بھی وہاں موجود تھے۔مالیاتی ادارے کے منیجر صاحب نے(جو گونگے بہروں میں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے بَہُت متاثر ہیں)جاپانی وفد کو ''مجلس خصوصی اسلامی بھائی''سے متعارف کروایا۔مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے مرتب کردہ مَدَنی انعامات اور(انگریزی زبان میں ترجمہ شدہ)مَدَنی رسائل وفد کے اراکین اور دیگر شرکاء کو تحفۃ ًدئيے اور قبلہ شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا تعارف بھی پیش کیا۔پھر تمام شرکاء کو''دعوتِ اسلامی کا تعارف''نامیVCDدکھانے کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران مبلغ اسلامی بھائی اشاروں کی زبان میں وضاحت پیش فرماتے رہے۔ جس سے شرکاء انتہائی متاثر ہوئے ۔انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو بَہُت سراہا اور امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے ملاقات کا اشتیاق ظاہر کیا ۔ کرکٹ ٹیم کے Deafکپتان نے آئندہ پانچوں وقت نماز پڑھنے کی بھی نیت کی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (14)داڑھی سے مَحَبت
    پنجاب کے ايک '' گونگے بہرے '' اسلامی بھائی جو دعوتِ اسلامی کے
Flag Counter