| گُونگا مبلغ |
ہوئے عمومی اسلامی بھائی بھی شامل ہوتے ہیں جنہیں خصوصی اسلامی بھائیوں کو تربیت دینے کے ساتھ دورانِ سفرپیش آنے والے مسائل کا حل اورمدنی قافلے کا جدول چلانے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا جاتاہے۔ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں سے متعلق مَدَنی قافلہ ودیگر مَدَنی کاموں کی بَرَکتوں پَر مشتمل چند مَدَنی بہاریں ملاحظہ کیجئے۔
(12)باعمامہ و بارِیش گونگا!
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ 15جولائی2007 بروز اتوار گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع جامعہ مسجد فریدیہ رضویہ سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور میں منعقد ہوا۔ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کا پنجاب کے کسی شہر میں یہ پہلا سنّتوں بھرااجتماع تھا۔ سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت کے سلسلے میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے مَدَنی قافلے مختلف شہروں کی طرف روانہ ہوئے۔ایک مَدَنی قافلہ لودھراں کی جامع مسجد میں پہنچا۔ نمازِ عصر کے وقت معلوم ہوا کہ امام صاحب نماز کے بعدبیان فرمائیں گے۔ بعدِ عصر جب امام صاحب کا بیان شروع ہوا تو اشاروں کی زبان کے تربیت یافتہ مبلغ دعوتِ اسلامی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں بیان بتانے لگے۔ بیان کے بعد عالم صاحب نے مبلغ کو قریب بلاکر معلومات کیں تو انہیں مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کا تعارف پیش کیا گیا۔ وہ بَہُت