Brailvi Books

گُونگا مبلغ
40 - 49
بھائیوں کے لئے (اِشاروں کی زبان میں)مرتّب کردہ ''مَدَنی انعامات '' تحفۃًپیش کئے توانہوں نے اس رسالے کے ایک ایک صفحہ کا بغور مطالعہ کیا۔وہ اس پُرفتن دور میں اِصلاح کے اس مدنی انداز پر بہت خوش ہوئے اورکہنے لگے:''کاش! میرے یہاں کے تمام گونگے بہرے طلبہ کے پاس یہ مَدَنی انعامات کے رسالے موجود ہوتے !(چنانچہ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے بعد میں کثیر تعداد میں مدنی انعامات کے رسالے وہاں پہنچا دیئے۔)'' انہوں نے مجلس کے اسلامی بھائیوں کودوبارہ اپنے ادارے میں آنے کی دعوت بھی دی ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مَدَنی قافلہ
    امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے عطا کردہ عظیم الشان مَدَنی انعامات میں سے ایک مَدَنی انعام مَدَنی قافلہ بھی ہے ۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے قریہ بہ قریہ گاؤں بہ گاؤں 12ماہ ،30دن ،12دن اور 3دن کے لئے سفر کرتے ہی رہتے ہیں ۔ گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائی بھی اس مَدَنی انعام پر عمل کرتے ہیں اورعاشقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں کی تربیت کیلئے سفر کرنے والے مَدَنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس مَدَنی قافلے میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے ساتھ اشاروں کی زبان سیکھے
Flag Counter