| گُونگا مبلغ |
(۲۷)کیاآپ نے نماز کے اَحکام سے حتّی المقدور اپنی نَماز دُرُست کرلی ۔ نیز حتّی الامکان وُضو اور غُسُل کے فرائض اور سُنّتیں سیکھ لیں؟
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے حکم پر مجلس نے ان انعامات کے اشاروں پر مشتمل ایک رسالہ بھی ترتیب دیا ہے جسے مکتبۃ المدینہ نے شائع کیا ہے۔ گونگے بہرے اسلامی بھائی بھی اس میں دئيے گئے اشاروں کی مدد سے مَدَنی انعامات دیکھ کر خانہ پُری کرتے ہوئے فکر مدینہ کرتے ہیں۔(سُبْحَانَ اللہ عَزَّوَجَلَّ)
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہوصَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
فاؤنڈ یشن کے ڈائریکٹر کے مَدَنی انعامات کے بارے میں تأثرات
مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے مبلغین مرکز الاولیاء(لاہور) میں گونگے بہروں کے ایک بہت بڑے ادارے میں نیکی کی دعوت کے لئے پہنچے۔جب اسلامی بھائیوں کی ملاقات فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر صاحب سے ہوئی اور انہیں دعوتِ اسلامی اور امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کیلئے کی جانے والی عظیم الشان خدمات کے متعلق بتایا گیاتو وہ بڑے متاثر ہوئے۔ پھر جب انہیں امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے گونگے بہرے اسلامی