Brailvi Books

گُونگا مبلغ
38 - 49
ساری رات اعتکاف فرمایا؟

(۱۹)کیا آپ نے اس ہفتے کم از کم ایک بار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی؟

(۲۰)کیا آپ نے اس ہفتہ کو پیر شریف( یارَہ جانے کی صورت میں کسی بھی ایک دن کا ) روزہ رکھا؟

(۲۱)کیا آپ نے اس ہفتے میں اتوار کی تربیتی نشست میں شرکت فرمائی؟

(۲۲)کیا آپ نے اس ماہ جَدوَل کے مطابِق تین دن کے مَدَنی قافلے میں سفر فرمایا؟

(۲۳)کیا آپ نے اِس مَدَنی ماہ کی پہلی جُمعرات کو سابِقہ مَدَنی ماہ کا مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرکے اپنے نگران کو جمع کروایا؟

(۲۴)کیا اس ماہ آپ کی انفرادی کوشش سے کم از کم ایک اسلامی بھائی نے مَدَنی قافلے میں سفر کیا۔ اور کم از کم ایک نے مَدَنی انعامات کا کارڈ جمع کروایا؟

(۲۵)آپ نے اس ماہ کم از کم ایک سنّی بھائی کو مدنی ماحول سے وابستہ کیا؟

(۲۶)کیا آپ نے اس سال جَدوَل کے مطابق یک مُشت تیس۳۰ دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کیا۔(نیز زندگی میں یک مُشت بارہ ماہ کے مَدَنی قافلے میں سفر کی بھی نیّت فرمائی)؟