Brailvi Books

گُونگا مبلغ
37 - 49
دروازوں سے اُن کے گھروں کے اندر جھانکنے سے بچنے کی کوشش کی؟

(۱۳)کیا آج آپ نے جھوٹ، غیبت ، چغلی، وعدہ خلافی، حسد اور تکبر سے حتَّی الامکان بچنے کی کوشش کی؟

(۱۴)آپ نے (بلا مصلحت شرعی) کسی ایک یا چند سے ذاتی دوستی گانٹھ رکھی ہے یا سب کے ساتھ یکساں تعلُّقات رکھے ہیں؟

(۱۵)کیا آج آپ نے اشاروں میں فضول باتوں سے بچنے اور نگاہوں کی حفاظت کی عادت بنانے کیلئے (سونے کے اوقات کے علاوہ )کم از کم بارہ مِنَٹ آنکھیں بند رکھیں اور یوں آنکھوں کا قفلِ مدینہ لگایا؟

(۱۶)کیا آج آپ نے اشاروں کا قفل مدینہ لگاتے ہوئے کم اشاروں اور تھوڑی آواز سے کام چلانے کی کوشش فرمائی ؟(کیونکہ قیامت کے دن جس طرح ایک ایک لفظ کا حساب ہے اسی طرح اشارے اور آواز کا بھی حساب ہے ۔)

(۱۷)کیاآج آپ کا سارا دن(نوکری، دکان پر یا گھر کے اندر بھی) عمامہ شریف ، زلفیں(اگر بڑھی ہوئی ہوں ) ایک مُشت داڑھی ، سنّت کے مطابق آدھی پندلی تک (سفید) کُرتہ سامنے جیب میں نمایاں مسواک اور ٹخنوں سے اونچے پائنچے رکھنے کا معمول رہا؟

(۱۸)کیا آپ نے اس جمعرات کو ہفتہ وار اجتماع میں اول تا آخر شرکت کی ۔ نیز