Brailvi Books

گُونگا مبلغ
35 - 49
مَدَ نی انعامات
    امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے اس پُر فِتَن دور میں عمومی اسلامی بھائیوں کیلئے آسانی سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقے پر مشتمل شریعت و طریقت کا جامع مجموعہ بنامِ مَدَنی انعامات بصورت سوالات عطاکیا ہے ۔ اسلامی بھائیوں کیلئے72، اسلامی بہنوں کیلئے 63،طلباء کیلئے92 مَدَنی انعامات ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اسی طرح آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کیلئے بھی ''27مَدَنی انعامات'' عطا فرمادئيے ہیں ۔جو مندرجہ ذیل ہیں،

(۱)کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا فرمائیں۔ نیز ہر بار کم از کم ایک کو اپنے ساتھ مسجد میں لے جانے کی کوشش کی؟

(۲)کیاآج آپ نے گھر، دفتر، بس ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں میں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا؟

(۳)کیا آج آپ نے حتی الامکان سنّت کے مطابق بیٹھ کر کھانے پینے کے دوران مٹی کے برتن استعمال فرمائے۔ نیز پیٹ کا قفل مدینہ لگانے یعنی بھوک سے کم کھانے کی کوشش فرمائی؟

(۴)کیا آج آپ نے یکسوئی کے ساتھ کم از کم بارہ منٹ فکرِ مدینہ (اپنے اعمال کا
Flag Counter