دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے پُراثر مناجات کے اشعار ''کب گناہوں سے کنارا میں کروں گایا رَبّ عَزَّوَجَلَّ '' پڑھی اور اشاروں کی زبان کے تربیت یافتہ ایک اسلامی بھائی نے اشاروں میں جب مناجات کے اشعار پیش کئے توگونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی عجیب کیفیت ہوگئی۔وہ خوفِ خدا اور گناہوں کی ندامت کے باعث دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ کئی تواپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے اورزمین پر لوٹنے لگے ۔وہاں موجود عُمومی اسلامی بھائی یہ منظر دیکھ کر بہت حیران ہوئے اور جذباتِ تاثر سے انکی آنکھیں بھی بھیگ گئیں۔
اسکول کے تمام اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے آج تک ان گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو عموماً تاش کھیلتے اور نشہ کرتے دیکھا ہے۔ آج ہم ان کا یہ انداز دیکھ کر حیران ہیں۔ہم آپ سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہر بار آئیں، ہماری خدمات آپ کے ساتھ ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ حضرت بابا فرید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خُصوصی فیضان سے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے پچھلے تمام گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ پابندی سے نماز پڑھنے کا عزم کیا،اس کے علاوہ ہرماہ 3دن کیلئے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافلوں میں سفر اور رمضان المبارک میں اعتکاف میں بیٹھنے کی نیّت بھی کی۔ آخر میں وکیلِ عطار کے ذریعے مرید ہوکر ''عطاری'' بھی بن گئے۔