محرم الحرام۱۴۲۷ھ میں ہونے والے حضرت با با فرید الد ین گنج شَکر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے عرسِ مبارَک میں مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے ذمہ داران پہلی مرتبہ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں مَدَنی کام کر نے کی نیت سے پہنچے تو پتا چلاکہ خُصوصی اسلامی بھائی3اور4تاریخ سے آنا شروع ہوجاتے ہیں اور5،6،7محرم الحرام کو ان کی تعداد کثیر ہوجاتی ہے۔عرس کے موقع پر سٹی گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری اسکول میں ان کے قیام کی ترکیب ہوتی ہے۔ عرس کے موقع پر سٹی گورنمنٹ کی طرف سے 10دن اسکول بند رہتے ہیں۔ مجلس کے اراکین کی انفرادی کوشش کی بَرَکتوں سے گونگے بہروں میں خیرخواہی کی ترکیب بنانے کے ساتھ ساتھ اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی شروع کیا گیاتو اندازہ ہوایہاں آنے والے گونگے بہروں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔بعض گونگے چرس اور بھنگ جیسے نشے کے عادی تھے ۔شروع شروع میں یہ گونگے بہرے، مبلغین اسلامی بھائیوں سے کتراتے رہے۔ پھر ان کی خیرخواہی کا اہتمام مجلس کی طرف سے کیا گیااور جب یہ کھانے پر جمع ہوئے تو ان پر اشاروں میں انفرادی کوشش شروع کی گئی، جس سے یہ قریب آئے۔دوسرے دن اجتماعِ ذکرو نعت کی ترکیب رکھی گئی۔ جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے اشاروں میں حمد و نعت کے بعد سنّتوں بھرا بیان فرمایا ۔ جس سے گونگے بہرے اسلامی بھائی انتہائی متاثر ہوئے پھر جب دعا سے پہلے مبلغ نے امیرِ اَہلسنّت