Brailvi Books

گُونگا مبلغ
32 - 49
دیگرگونگے بہرے قیام وطعام کی سہولت فراہم کرنے پر دعوتِ اسلامی کی مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے شکر گزار نظر آرہے تھے۔ رہائش کاسارا انتظام مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے ذمہ داران نے سنبھال لیا۔ مکتبۃ المدینہ کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ عرس کے دوسرے روز کم وبیش1000کے قریب گونگے بہرے آچکے تھے مگر انہیں ''سنّتوں بھرے بیانات''کے حلقوں میں شرکت کروانا انتہائی مشکل امر تھا۔ یکایک رَبِّ کائنات کا خاص کرم ہوااور آسمان پر گہرے بادل چھاگئے دیکھتے ہی دیکھتے موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔ جس کی وجہ سے تمام گونگے بہرے یکے بعد دیگرے مکتبۃ المدینہ کے ہال میں جمع ہو نا شروع ہوگئے۔

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ رات گئے تک گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے مختلف حلقوں میں درس و بیان کا سلسلہ جاری رہا۔ سنّتوں بھرے بیان اور ذکرو دعا کی ترکیب بھی بنائی گئی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ حُضور داتا گنج بخش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خُصوصی فیضان سے سینکڑوں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے رو رو کر گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ زندگی رضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں گزرانے کی نیّتیں بھی کیں۔ ڈیف کلب کے صدر، منتظمین و دیگر شرکاء گونگے بہروں پر طاری ہونے والی رقّت دیکھ کربے انتہا متاثر ہوئے اور کہنے لگے کہ گونگے بہروں کے اس روپ کو ہم پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter