Brailvi Books

گُونگا مبلغ
31 - 49
یافتہ اسلامی بھائی مرکز الاولیاء لاہورپہنچے۔ وہاں جاکر معلوم ہوا کہ25برس سے عرسِ مبارَک کے موقع پر ڈیف اسلامی بھائیوں کے قیام و طعام کے انتظامات بیرون گیٹ پر واقع گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول میں ہوتے ہیں۔ مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے ذمہ دارانDeafکے صدر اور منتظمین سے مسلسل رابطہ کرتے رہے مگر اجازت کی کوئی صورت نہیں بن رہی تھی۔ عرس میں شریک Deaf کی خیرخواہی کیلئے بھی پیش کش کی گئی وہ بھی قبول نہ ہوئی۔ بدقسمتی سے 25سال سے جس جگہ گونگے بہرے جمع ہوتے وہاں مختلف خرافات مثلاً جوا اور نشہ وغیرہ کا عام استعمال رہتا اور ایک بدعقیدہ شخص تقریر کے نام پر آتا اور ان کا عقیدہ خراب کرنے کی کوشش کرتا ۔

    اتفاق سے گورنمنٹ کی طرف سے Deafکو اس بار اسکول میں رکنے کی ہی اجازت نہ مل سکی۔08مارچ کو Deafکی آمد شروع ہوگئی۔ مگر اسکول کے دروازے بند تھے۔دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق ترتیب دئيے ہوئے صوبہ پنجاب عطاری کی مشاورت کے نگران صاحب نے باہمی مشورے سے دربار مارکیٹ میں واقع مکتبۃ المدینہ کی عظیم الشان عمارت میں گونگے بہروں کے قیام وطعام کی ترکیب بنانے کی اجازت عطا فرمادی۔ کل تک مجلس کے ذمہ داران گونگے بہروں کی اقامت گاہ میں داخل ہونے کی تدابیر کررہے تھے اور اجازت حاصل نہیں ہوررہی تھی۔ رب عَزَّوَجَلَّ کے کرم سے اب ڈیف کلب کے صدر، منتظمین و