| گُونگا مبلغ |
مدینہ کیلئے اس قدر تڑپتے ، مچلتے، اور بلکتے نظر آتے ہیں کہ بارہا عمومی اسلامی بھائی ان کا عشقِ رسول اور مدینے کی حاضری کیلئے تڑپ دیکھ کر رو پڑتے ہیں۔
اجتماعی سُنّت اعتکاف
دعوتِ اسلامی کے تحت ملک بھر میں ہونے والے 30اور10 روزہ اعتکاف میں بھی گونگے، بہرے اسلامی بھائیوں کے بیٹھنے کی ترکیب بنائی جاتی ہے اور جدول کے مطابق سیکھنے سکھانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ جس میں فرائض و واجبات کےساتھ بے شمار سنّتیں اور آداب سکھانے کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اعتکاف میں عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے گونگے بہرے اسلامی بھائی نمازی اور سنّتوں کے عامل بن کر لوٹتے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(10) سینکڑوں گونگے بہرے اسلامی بھا ئیوں کی توبہ
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری المعروف داتا صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ۱۷،۱۸،۱۹صفر المظفر۱۴۲۷ھ8،9،10مارچ2007 میں ہونے والے عرس مبارَک کے موقع پر'' مجلس خصوصی اسلامی بھائی ''نے پہلی بارگونگے ،بہرے اسلامی بھائیوں میں مَدَنی کام کرنے کا ارادہ کیا۔چنانچہ اشاروں کی زبان کے تربیت