Brailvi Books

گُونگا مبلغ
29 - 49
بارہویں شب کا اجتماعِ میلاد
    ربیع النورشریف کی بارہویں شب عمومی اسلامی بھائیوں میں ہونے والے ''اجتماعِ میلاد''میں خُصوصی اسلامی بھائیوں کے حلقے بھی لگتے ہیں۔ان اجتماعات میں پڑھے جانے والی نعتیں ،صلوٰۃ وسلام و سنّتوں بھرے بیانات اشاروں کی زبان میں پیش کئے جاتے ہیں ۔صبح بہاراں کے روح پرور لمحات میں بھی خصوصی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہتی ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بین الاقوامی و صوبائی اجتماعات
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَل ّحج کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں منعقد ہوتا ہے۔ اس بین الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اجتماع میں ملک بھر سے گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کے مَدَنی قافلے بھی شرکت کرتے ہیں۔۔ اجتماع میں شریک گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے جذبات قابل دید ہوتے ہیں ۔ جب تربیت یافتہ اسلامی بھائی اشاروں کی زبان میں بیان، ذکرودعا ،نعت و صلوٰۃوسلام کی ترکیب بناتے ہیں تو گونگے بہرے اسلامی بھائی پھوٹ پھوٹ کر روتے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرتے نظر آتے ہیں۔ بالخصوص جب اشاروں کی زبان میں تصورِ مدینہ پیش کیا جاتاہے توخصوصی اسلامی بھائی دیدارِ
Flag Counter