جبDeafکلبز اور ویلفیئر سوسائٹیز میں نیکی کی دعوت کے سلسلے میں جانا شروع کیا تو انہیں بھی ربیع النور شریف کے پروگرامز میں مدعو کیا گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ان اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوششوں سے یہ پروگرامز'' اجتماعِ ذکرو نعت''میں تبدیل ہوگئے۔ اجتماعِ میلاد میں اشاروں کی زبان میں حمد و نعت ، خوفِ خدا و عشقِ رسول میں ڈوبے ہوئے سنّتوں بھرے بیانات نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں اور منتظمین کو ایک نئی روحانی لذّت سے آشنا کیا۔انہیں فکرِ آخرت پر مبنی مَدَنی ذہن ملا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ربیع النور شریف میں منعقد ہونے والے اجتماعِ میلاد میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے عشقِ رسول میں ڈوبا ہوا دیوانگی کا انداز قابلِ دید ہوتاہے۔وہ منظر بڑا ہی رُوح پرور ہوتا ہے جب گونگے بہرے اسلامی بھائی سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی آمد مرحبا کے نعرے اشاروں میں دیکھ کر اپنے انداز میں سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا جشن جھوم جھوم کر منانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ربیع النور شریف میں گونگے بہروں میں اس طرح اشاروں کی زبان میں اجتماعِ میلاد منعقد کروانے کا اعزاز پوری دنیا میں شاید صرف دعوتِ اسلامی کوحاصل ہے۔