Brailvi Books

گُونگا مبلغ
27 - 49
شعا ئرِ اہلسنّت
    ''شبِ معراج'' ہو یا ''شبِ برأت''، ''شب قدر'' ہو یا ''یومِ عاشورہ'' ، '' اجتماعِ میلاد'' ہو یا ''ربیع الغوث شریف'' یا ''یومِ رضا''کا اجتماعِ ذکر و نعت، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلّ ہر مرتبہ خصوصی اسلامی بھائیوں کے حلقے لگانے کی کوشش رہتی ہے جس میں اشاروں کی زبان میں بیانات، ذکرو دعا کے ساتھ حمد و نعت و مناقب وصلوٰۃ وسلام کی ترکیب بھی بنائی جاتی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَل کئی جگہ 12ربیع النور شریف والے روز نکلنے والے'' جُلوسِ میلاد'' میں مرحبا کی دھومیں مچاتا ،سبز پَرچم ہاتھ میں لئے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کا قافلہ بھی شامل رہتا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گونگے بہروں میں اجتماعِ میلاد
    پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں ربیع النور شریف کے سلسلے میں مختلف Deaf کلب، فلاحی تنظیم یا ویلفیئر سوسائٹیز کے تحت پروگرامز ہوتے رہے ہیں۔ جس میں خصوصی اسلامی بھائی(گونگے، بہرے افراد) جمع ہوکر آپس میں مل بیٹھ کر اشاروں کی زبان میں اِدھر اُدھرکی گفتگو کرنے کے بعد کھانا کھاتے اورفارغ ہوکر گھروں کو لوٹ جاتے۔مجلس خصوصی اسلامی بھائی(دعوتِ اسلامی )کے ذمہ داران نے
Flag Counter