پنجاب کے شہر ضیاء کوٹ(سیالکوٹ) میں ہونے والے خصوصی اسلامی بھائیوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو شرکت کی دعوت دینے کے لئے ایک مَدَنی قافلہ ''شکر گڑھ'' پہنچا۔بازار میں نیکی کی دعوت دینے کے دوران جب اسلامی بھائی ایک سُنار کی دکان پر پہنچے تو دکان کا مالک شرکاء ِ قافلہ میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو دیکھ کر بڑا خوش ہوا ۔اس نے انہیں دکان کے اندر بلالیا اور بتایا کہ میرے بھی تین بیٹے ہیں جوگونگے بہرے ہیں۔میرا ایک بیٹا کم و بیش 6ماہ سے ہمارے ایک ملازم سے سخت ناراض ہے۔ہمارا یہ ملازم انتہائی بااعتماد اوروفا دارہے۔سب گھر والوں نے میرے بیٹے کو سمجھایا مگر وہ صلح کیلئے تیّار نہیں ہوتا۔اگر آپ اسے سمجھاکر صلح کروادیں تو احسان ہوگا۔پھر انہوں نے اپنے بیٹے کو بلایااور شرکاء قافلہ سے ملاقات کروائی۔
اسلامی بھائیوں نے اشاروں کی زبان میں پہلے دعوتِ اسلامی اور امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا تعارف پیش کیا اور ضیاء کوٹ میں ہونے والے سنّتوں