باب الاسلام سندھ کے شہر ٹنڈوآدم میں تین دن کیلئے عاشقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافلہ پہنچا۔ نمازِ عصرکے بعد گونگے بہرے اسلامی بھائی عمومی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کیلئے گئے۔وہ مسجد کے قریب ایک میدان میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کے پاس پہنچے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرنے کے لئے قریب آنے کی درخواست کی۔پھرایک عمومی اسلامی بھائی نے بتایا کہ ''ہمارے ساتھ قوتِ سماعت و گویائی سے محروم اسلامی بھائی بھی ہیں، یہ آپ کو اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت پیش کریں گے۔''پھر گونگے بہرے اسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں یوں نیکی کی دعوت پیش کی کہ'' ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عاجز بندے اور ا سکے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ادنیٰ غلام ہیں ۔یقینا زندگی بے حد مختصر ہے۔ ہم لمحہ بہ لمحہ موت کے قریب ہوتے چلے جارہے ہیں۔ نَجَات تمام جہانوں کے پالنے والے خدائے احکم الحاکمین جل جلالہ کی اطاعت اور مؤمنین پر رحم فرمانے والے رسولِ کریم رَءُ وْفٌ رَّحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنّتوں کی اتباع میں ہے۔'' پھر انہیں مسجد میں ساتھ چلنے کی دعوت بھی پیش کی۔ عمومی اسلامی بھائی نے بھی یوں ترغیب دلائی کہ'' یہ اسلامی بھائی زبان اور سننے کی قوت سے محروم ہونے کے باوجود نیکی کی دعوت کیلئے نکل پڑے ہیں، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہمیں ان نعمتوں سے نوازاہے اگر ہم ان کی دعوت پر مسجدچلیں گے تو