| گُونگا مبلغ |
کافی تبدیلی محسوس ہورہی تھی۔ موقع دیکھ کر مجلس کے اسلامی بھائیوں نے انہیں اشاروں کی زبان میں صلح کیلئے دوبارہ انفرادی کوشش کی تو اس بار وہ ہاتھوں ہاتھ صلح کیلئے تیّار ہوگئے اور ایک دوسرے سے معافی مانگنے لگے ،بلکہ بعض تو ایک دوسرے کے گلے لگ کر رونے لگے۔ مبلغین نے اس خوشی میں مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کیلئے ترغیب دلائی تو یہ تمام گونگے بہرے اسلامی بھائی مَدَنی قافلے میں سفر کیلئے تیار ہو گئے اور یہ قافلہ بلوچستان کے شہر ''ڈیرہ اللہ یار '' روانہ ہوگیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(6)سمند ری گنبد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ 30جولائی2007 بروز پیر شریف گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع جامع مسجد غوثیہ شیخوپورہ میں منعقد ہوا۔ اس علاقہ میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں کام شروع ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہواتھا مگراسلامی بھائیوں کی انفرادی کوشش کی برکت سے اجتماع میں کثیر تعداد میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ اسلامی بھائی نے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے رسالے''سمندری گنبد'' کی مدد سے اشاروں کی زبان میں بیان کیا ۔یہ رسالہ والدین کی اطاعت کے موضوع پر اپنی مثال آپ ہے ۔ والدین کی اطاعت کی فضیلت اور نافرمان اولاد پر عذاب کا تذکرہ اشاروں کی زبان میں سن کر گونگے