Brailvi Books

گُونگا مبلغ
20 - 49
اسلامی بھائی تھوڑا بہت سُن بھی سکتے تھے۔) اجتماع کے اختتام پردیکھا گیاکہ ان خُصوصی اسلامی بھائی کی آنکھيں رَو رَو کر سرخ ہوچکی ہيں۔ جب کسی نے اسقدررونے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے اشارے میں بتایا کہ میں خوفِ خدا وندی عَزَّوَجَلَّ اور جہنم کے ڈر سے روپڑا،میں نے اپنے تمام پچھلے گناہوں سے توبہ کرلی ہے ۔''یہ بتاتے وقت بھی ان پَر رقت طاری تھی ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (5) صُلح ہوگئی
     بلوچستان (پاکستان )کے شہر''ٹُھل'' میں گونگے بہرے افراد میں جھگڑے کے باعث دو گروہ بن گئے تھے ۔ آئے دن مارکُٹائی کا سلسلہ رہتا۔ باب الاسلام کے شہرعطار آباد(جیکب آباد)میں خصوصی یعنی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے سنّتوں بھرے اجتماع کی ترکیب بنی ۔ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے ٹھل کے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں اس سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیلئے تیّار کرلیا۔اجتماع میں پہنچنے کے بعد بھی وہ دونوں گروہ آپس میں ناراض تھے۔مبلغین نے خیر خواہی کرتے ہوئے انہیں الگ الگ سمجھانے کی کوشش کی مگروہ کسی صورت میں صلح کیلئے تیّار نہ ہوئے۔جب سنّتوں بھرااجتماع اختتام پذیر ہواتوعاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں
Flag Counter