Brailvi Books

گُونگا مبلغ
19 - 49
بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مريد ہونے کیلئے بھی پیش کردیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ہفتہ وار سنّتوں بھرا اِجتماع
    پاکستان بھر کے کئی شہروں میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے حلقے لگانے کی ترکیب شروع ہوچکی ہے۔جس میں عمومی اسلامی بھائیوں کی طرح ان کے لئے بھی اشاروں کی زبان میں نعت، مختلف موضوعات میں ہونے والے بیانات، ذکرو دعا اور صلوٰۃ وسلام کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔ بعد اجتماع سنّتیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا جاتا ہے۔جس کی بَرَکت سے سینکڑوں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔اس ضمن میں چند حکایات پڑھئے اور جھومئے۔
 (4) رو رو کر آنکھیں سُرخ ہوگئیں
    صوبہ پنجاب اسلام آباد کی شمس العارفین مسجد ميں عُمومی اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کا بھی حلقہ لگتا تھا۔ايک مرتبہ اجتماع میں ايک ایسے گونگے بہرے اسلامی بھائی شریک ہوئے جو تھوڑا بہت سُن بھی سکتے تھے ۔ وہ خُصوصی اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مخصوص انداز ميں دعا و اذکار کے طريقہ کارکو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے۔ دورانِ دعاان پر رقت طاری ہوگئی (کيونکہ يہ خُصوصی
Flag Counter