Brailvi Books

گُونگا مبلغ
18 - 49
اشاروں کی زبان میں دعوتِ اسلامی کی مجالس کا تعارف پيش کياتو خصوصی اسلامی بھائیوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔اس کے بعد مبلغ نے اشاروں کی زبان میں امير اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی ذاتِ مبارَکہ کے متعلق بتانا شروع کیا کہ کس طرح آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے دعوتِ اسلامی کی بنياد رکھی اور دن رات کوشش کرکے اس تحريک کے مَدَنی کام کو12 چاند لگا دئيے۔ آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ اکثر روزے سے ہوتے ہيں،کم بولتے ،کم کھاتے،کم سوتے ہيں وغيرہ وغيرہ۔ تذکِرہ امير اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سُن کرگونگے بہرے اسلامی بھائی آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی زیارت کے لئے بے تاب دکھائی دینے لگے ۔جب بيان ختم ہوا تو تقریباً سبھی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اپنا نام امير اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مريد ہونے کے لئے پيش کر دیا مگرايک نے اپنا نام نہیں لکھوایااور مبلغ سے تنہائی ميں کچھ کہنے کی خواہش ظاہر کی ۔

    جب مبلغ اسلامی بھائی نے تنہائی میں اس کی بات سنی تودعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے متأثر نظر آنے والے اس گونگے نے اشاروں میں بتایا کہ میں ڈيف کلب کا صدر ہوں مجھ سمیت سارا خاندان سُنّی مذہب سے لا تعلُّق ہے،ہمارا گھرانابدعقیدہ فرقے سے تعلق رکھتا ہے اب بتائے ميں کيا کروں؟مبلغ اسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں اس پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے باطل عقائد سے توبہ کی ترغیب دلائی تو اس نے برے عقائد سے توبہ کر لی اور اپنا نام امير اہلسنّت دامت