| گُونگا مبلغ |
العالیہ کی دینِ اسلام کیلئے کی جانے والی عظیم خدمات کا تذکرہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کا تعارف بھی کروایا۔پھر اس سے کہا کہ'' یہ نابینا اسلامی بھائی اُنہی دنیا دارمسلمانوں (جنہیں دیکھ کر آپ اسلام قبول کرنے سے کترارہے ہیں)کی اصلاح کے لئے نکلے ہیں ۔''یہ بات سن کر وہ اتنا متاثر ہوا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(2) گُونگا مبلِّغ
صوبہ پنجاب کے شہرخوشاب ميں ايک گونگے بہرے اسلامی بھائی جو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے گناہوں سے تائب ہوکر نیکیوں کی راہ پر گامزن ہوچکے تھے۔ اُن کے گھر کے قريب ايک گونگے بہرے شخص کی رہائش تھی جو قاديانی تھا۔یہ ''خُصُوصی اسلامی بھائی ''اُس گونگے قادیانی سے ملاقات کر کے اشاروں کی زبان میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے راہِ حق کی دعوت پیش کیاکرتے اور اسے سمجھاتے کہ دینِ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس ميں دنیا و آخرت کی بھلائیاں پوشیدہ ہیں اور حقیقی قلبی سکون بھی اسی مذہبِ حق کی قبولیت میں ہے۔وہ گونگاقاديانی دعوتِ اسلامی کے گونگے مبلغ کی پُر تاثیر اِصلاحی باتوں میں دلچسپی توليتا مگر کوئی واضح جواب نہ دیتا۔ وہ (گونگا قادیانی)کچھ دنیوی مسائل کی وجہ سے بہت پريشان تھا اور سکون کی تلاش میں تھا۔اسی دوران دعوتِ اسلامی کے گونگے مبلغ نے