Brailvi Books

گُونگا مبلغ
15 - 49
وعقائد سے توبہ کرکے اسلام قبول کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔اس ضمن میں3ایمان افروز واقعات پیش خدمت ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (1) کرسچین کا قبولِ اسلام
    باب المدینہ کراچی 2007؁ میں راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے نابینااسلامی بھائیوں کا ایک مَدَنی قافلہ مطلوبہ مسجد تک پہنچنے کیلئے بس میں سوار ہوا۔ اس مَدَنی قافلے میں چندعُمُومی اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔ امیرِ قافلہ نے برابر بیٹھے شخص پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس کانام وغیرہ معلوم کیا تو وہ کہنے لگاکہ'' میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں۔ میں نے مذہب اسلام کا مطالعہ کیا ہے اور اس مذہب سے متأثر بھی ہوں مگر فی زمانہ مسلمانوں کا بگڑا ہوا کردار میرے اسلام قبول کرنے میں رُکاوٹ ہے۔ مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ لوگ ایک جیسے(سفید) لباس میں ملبوس ہیں ،بس میں چڑھے اور بلند آواز سے سلام کیا اور حیرانگی تواس بات کی ہے کہ ا ۤپ کے ساتھ نابینا اشخاص نے بھی سر پر سبز عمامہ اور سفید لباس کو اپنا رکھا ہے، ان سب کے چہروں پر داڑھی بھی ہے۔''

    اس کی گفتگو سُننے کے بعد امیرِ قافلہ نے اسے مختصر طور پر ''مجلس خُصوصی اسلامی بھائی ''کے بارے میں بتایا۔پھر شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ
Flag Counter