Brailvi Books

گُونگا مبلغ
13 - 49
بنگلہ د یش میں تربیتی کورس کی ابتداء
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ خُصوصی(یعنی گونگے بہرے) اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے مقدس جذبے کے تحت 6 شوال المکرم 1428ھ (19-10-2007) سے ملکِ بنگلہ دیش کے شہر'' چٹا گام'' میں (اشاروں کی زبانSign Language) سکھانے کیلئے تربیتی کورس شروع ہو چکاہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اشاروں کی زبا ن میں نعت شريف کی بھار
    پاکستان سے بنگلہ ديش جانے والے اشاروں کی زبان کے تربيت يافتہ مبلغِ دعوت اسلامی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ بنگلہ ديش کے شہر ديناج پور کے ايک ايک پير صاحب جو ایک دار العلوم بھی چلا رہے ہیں ان سے ملاقات کے وقت میں نے جب ان کے سامنے اشاروں کی زبان میں نعت شريف پيش کی تو وہ اتنے متأثر ہوئے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ۔انہوں نے بے ساختہ کچھ يوں فرمايا کہ دعوتِ اسلامی جس طرح مختلف شعبہ جات ميں نيکی کی دعوت کی دھوميں مچارہی ہے يہ سمجھ سے با لاتر ہے کہ تنہاامیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی مخلصانہ کاوشوں کی اتنے کم وقت ميں ایسی کار کردگی،اسے رَبّ عَزَّوَجَلَّ کا عظيم فضل ہی کہا جاسکتا ہے۔'' پھر وہاں موجود اپنے مريدين اور دارالعلوم کے طلبہ سے فرمانے لگے ميں تمھيں دعوت
Flag Counter