Brailvi Books

گُونگا مبلغ
11 - 49
میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہیں۔بلاشبہ یہ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر تَحریک دعوتِ اسلامی کا وہ منفرد اورعظیم کارنامہ ہے جس کی دُور دُور تک مثال نہیں ملتی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تربیتی کورس کیا ہے؟
    اس منفرد تربیتی کورس میں اُن مبلغین اسلامی بھائیوں کی30 دن کیلئے تربیت کی جاتی ہے جوگونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اس کورس میں اشاروں کی زبان کی ضَرورت و افادیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اشاروں کی زبان میں مختلف چیزیں سکھائی جاتی ہیں،مَثَلاً
 (1) حمدِ باری تعالیٰ۔

(2) نعتِ رسولِ مقبول۔صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم 

(3)مناقبِ صحابہ واولیاء رحمہم اللہ
 (عاشقانِ رسول شروع ہی سے اجتماعِ ذکرو نعت میں حمدو نعت اور مناقب سُن کر جھومتے اور اپنے دلوں کو منور کرتے ہیں مگر اب تک گونگے بہرے اسلامی بھائی غالباًاس کی لذّت و چاشنی سے محروم تھے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ، عشقِ رسول اور محبتِ صحابہ ، اولیاء و اہلبیتِ اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے آشنا کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلّ َگونگے بہرے اشاروں کی زبان میں حمد و نعت سے مشرف ہو کر خوفِ خدا ، عشقِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم میں روتے اور تڑپتے ہیں۔)
Flag Counter